۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اعرافی

حوزہ/ دہلی کلچر ہاؤس میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا جسمیں ملک کے نامور علماء کے ہمراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے شرکت کی اور شہدائے مقاومت کی مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ظالم سے نہ ڈرنے کا ہنر پوری دنیا کو سکھایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خانۂ فرہنگ دہلی نو میں ایک جلسے کا انعقاد ہوا جسکا عنوان انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور شہدائے مقاومت کی مجلس چہلم تھا جلسے میں کثیر تعداد میں علماء و فضلاء نے شرکت کی۔

اطلاع کے مطابق ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجت الاسلام والمسلمین مہدوی پور اور جامعة المصطفی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین شاکری نے آیت اللہ علی رضا اعرافی کا استقبال کیا جسکے بعد جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حدیث کساء سے ہوا جسے بعد علماء ہند نے حوزات یند کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

موصولہ خبر کے مطابق شاعر اہلبیت رضا سرسوی نے شہداء اور شہادت کے عنوان سے اپنا منظوم کلام پیش کیا،امام جمعہ و جماعت دہلی مولانا ممتاز صاحب نے تقریر کرتے ہوئے ایران کی بے مثال کامیابیوں اور شہداء اور شہادت کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ جلسے میں اہل سنت کے عالم دین مولانا مفتی مکرم نے بھی شرکت فرماکر تقریب مذاہب اسلامی کا نمونہ پیش کیا، جلسے کو خطاب کرتے ہوئے نمائندٔ ولی فقیہ ہندوستان حجت الاسلام والمسلمین مہدوی پور نے ایران کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

اطلاع کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ اب ایران پہلے کی بہ نسبت زیادہ مقتدر ہوچکا ہے جبکہ اسکے مخالفین پستی کی جانب سفر کررہے ہیں،ایران ہمیشہ ہی یہ چاہتا ہے کہ مشرقی ممالک ایک ہوجائیں اور اپنے کھلے دشمن کا ڈت کر مقابلہ کریں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انگریزی تشیع سے بچے رہنے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ یہ تشیع نہیں ہے بلکہ دشمن کی ایک چال جو مسلمانوں کو مسلمانوں ٹکرانے کے فراق میں ہے۔

جلسے کے اختتام پر مولانا قمر حسنین نے ذکر مصائب سے حاضرین کو مثاب فرمایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .